پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے بُری خبر،بابراعظم ٹی20 سیریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن کے دوران گیند بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی۔ بابر اعظم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

ایکسرے میں تشخیص ہوئی کہ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا ہے۔ بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں