پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:15 بجے میدان میں اتریں گی۔

انگلینڈ نے پہلے ٹی20 میں پاکستان کے خلاف 16.1 اوورز میں 6وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے، جس کے بعد بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک صفر سے جیتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں