پاکستان فالو آن کا شکارپوری ٹیم 273 پرآوٹ

انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہوگئی۔
ساؤتھمپٹن میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی، تاہم یہ اننگز بھی ٹیم کو فالو آن سے نہیں بچاسکی۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 24 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ شروع کی تو اسے جلد ہی پہلے فواد عالم اور پھر اسد شفیق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

فوٹو انگلینڈ کرکٹ

جب ٹیم 75 کے مجموعے پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی تو ایسے میں کپتان اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا بلکہ ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 17ویں سنچری بھی مکمل کرلی۔

ان کا ساتھ محمد رضوان نے دیا جنھوں نے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور 213 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

تاہم اس کے بعد کپتان اظہر علی نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھا لیکن اس کے باوجود انگلینڈ کے بولرز دوسری جانب سے وکٹیں لیتے رہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی جس کے ساتھ ہی ٹیم میچ میں فالو آن کا شکار ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں