پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دیدی

پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے لیے 282 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر امام الحق نے 58 اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 71 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، عماد وسیم 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم 19، عابد علی21، محمد رضوان 14، افتخار احمد 12، فہیم اشرف اور وہاب ریاض 8، 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، شاہین شاہ آفریدی 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی طرف سے چسورو اور مزربانی نے 2 ، 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا اور اننگز کے کامیاب بولر ٹھہرے۔

زمبابوے کے بیٹسمین برینڈ ٹیلر کی سنچری نے میچ کو دلچسپ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا، جو شکست کے باعث رائیگاں چلی گئی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی زبردست بولنگ کی بدولت آخری اوور میں 255 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے بی بی چھاری اور چی بھا بھا نے کھیل کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں چھاری صرف 2 رنز اور اس کے کچھ دیر بعد چی بھا بھا بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اروائن اماد وسیم کے ہاتھوں 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ کین ولیمسن صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں