پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس میں حصہ لیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے۔ بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کے بعد ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کے دوران 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی بلے باز امام الحق 58 رنز، عابد علی 21 اور کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 19 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، زمبابوے کے ممبا اور مزربانی نے ایک ایک وکٹ لی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ میچ میں پہلی بار پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے نائب کپتان اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔

فوٹو پی سی بی

اپنا تبصرہ بھیجیں