پہلا ٹیسٹ :پاکستان کا دو وکٹ پر 121 رنز

انگلینڈ‌ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عابد علی صرف 16 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، انہیں جوفرا آرچر نے کلین بولڈ کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے، کرس ووکس نے انہیں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔.

اظہر علی کا کہنا تھا کہ موسم پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، دو اسپنرز اور تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں کیونکہ جب آپ انگلینڈ آتے ہیں تو آپ کو مکمل بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ سرفراز احمد اور فواد عالمی ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں