پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ساؤتھ افریقہ ملتوی کر دیا گیا کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے سیریز ملتوی کرنے کے بارے میں پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا
ذرائع کے مطابق پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان اتفاق پا گیا نئی ونڈو کی تلاش کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے سیریز ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کرنا ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز اکتوبر میں کھیلے جانے تھے. ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنا ہے اس سے قبل کوویڈ 19 کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز ملتوی ہوچکے ہیں بنگلہ دیش نے رواں سال اپریل میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا
دوسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے قوی امکانات ہیں زمبابوے ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی جبکہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد سیریز کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔۔
