پاک انگلش سیریز فرنٹ فٹ نوبال کیلیے ٹیکنالوجی استعمال ہوگی


پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کےدوران فرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایاکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سیریز میں فرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔


اس ٹیکنا لوجی کے تحت امپائر ہر گیند کے بعد فرنٹ فٹ لینڈنگ پوزیشن کی نگرانی کرے گا اور اگر ڈلیوری نو بال ہو تو فیلڈ امپائر سے رابطہ کرے گا، امپائر کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک کہ تیسرے امپائر کی طرف سے ایسا کرنے کا مشورہ نہ دیا جائے تو وہ کسی بھی فرنٹ فٹ کو نوبال نہ کہیں جبکہ آن فیلڈ امپائر ز دیگر تمام قسم کی نو بال کو کال کرنے کے ذمہ دار ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں