کراچی: پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف جو پشاور کی ٹیم نے 19.3 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
کوئٹہ کے 199 رنز کے تعاقب میں پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن صرف 13 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے ٹام کیڈمور صرف 4 رنز بناکر چلتے بنے تاہم امام الحق نے مزاحمت جاری رکھی اور 41 رنز
