ڈومیسٹک کرکٹرز پرپیسوں کی بارش ،پی سی بی کا اہم اقدام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں گزشتہ سال ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی نسبت انعامی رقم 83 فیصد سے زیادہ بڑھا دی۔ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش کر دی۔

قومی کرکٹرز اب کاؤنٹی کرکٹ سے زیادہ پیسے اپنے ہی ڈومیسٹک سیزن سے کمائیں گے پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ کی اے پلس کٹیگری میں شامل کرکٹر کی مجموعی آمدن 32 لاکھ روپے سے زائد ہوگی جو کاؤنٹی کرکٹ سے زائد ہوگی۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے چھ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی ماہانہ 85 ہزار ، بی کیٹگری میں 75 ہزار اور سی کیٹگری والے کھلاڑی 65 ہزار روپے موصول کریں گے.

جبکہ ڈی کیٹگری میں شامل کرکٹرز کی آمدن گذشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی سے بھی زیادہ ہوگی ڈی کیٹگری میں شامل کرکٹر رواں سیزن ماہانہ 40 ہزار اور مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے سے زائد کمائے گا

ڈومیسٹک کرکٹرز پرپیسوں کی بارش ،پی سی بی کا اہم اقدام


فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں پلیئنگ الیون میں شامل کرکٹر کو میچ فیس 60 ہزارروپے جبکہ ریزرو، 24 ہزار روپے ملے گے۔

.

تین روزہ کرکٹ (سیکنڈ الیون) میں پلیئنگ الیون میں شامل ہونے والے کھلاڑی کو25ہزارروپے اور ریزرو کو 10ہزارروپے ، پچاس اوورز کرکٹ (فرسٹ الیون) پلیئنگ الیون میں 40ہزارروپے اور ریزرو کو 16ہزارروپے. پچاس اوورز کرکٹ (سیکنڈ الیون) کی پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے کھلاڑی کو 15ہزارروپے اور ریزرو کو6ہزارروپے دیے جائیں گے

ٹی ٹونٹی کرکٹ (فرسٹ الیون) کی پلیئنگ الیون میں شامل کرکٹر کو 40ہزارروپے ریزرو کو 16 ہزارروپے ، ٹی ٹونٹی کرکٹ (سیکنڈ الیون) پلیئنگ الیون میں 15 ہزارروپے اور ریزرو کھلاڑی کو 6 ہزارروپے ملیں گے۔

تین روزہ کرکٹ (انڈر 19): پلیئنگ الیون، 10 ہزارروپے؛ ریزرو، 4ہزارروپے پچاس اوورز کرکٹ( انڈر19): پلیئنگ الیون، 5ہزارروپے؛ ریزرو، 2 ہزارروپے

ڈائريکٹر ہائی پرفامنس نديم خان نے کہا کہ ڈوميسٹک شیڈول 21-2020 کو حتمی شکل ديتے وقت ہم نے نہ صرف وائٹ بال کہ تينوں عالمی مقابلوں کو مد نظر رکھا بلکہ اس بات کا بھی خيال رکھا کہ اپنے معاہدوں کو بہتر بنايا جائے جس سے کھلاڑيوں کو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو سکے اور وہ اپنی فٹنس اور فارم کے معيار کو بہتر بنا کر فرنچائز کرکٹ اور قومی ٹيم کے لیے مضبوط امیدوار بنیں۔

ڈومیسٹک کرکٹرز پرپیسوں کی بارش ،پی سی بی کا اہم اقدام” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں