جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 14 سال بعد پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، جنوبی افریقہ بہترین ٹیم ہے، آسان نہیں لیں گے۔
کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقا نے 2 وکٹ پر 94 رنز بنالیے، ڈین ایلگر 46 اور فاف ڈیوپلیسی 14 رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کےخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گِری، ایڈن مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 63 رنز پر گِری جب وین ڈر ڈاؤسن 17 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
قومی کپتان نے کہا کہ وکٹ بہت خشک ہے تاہم لگ رہا ہے گیند بریک ہوگا اور وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمران بٹ اور نعمان علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسرشاہ نے اسپنر نعمان علی جبکہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے اوپنرعمران بٹ کوٹیسٹ کیپ پہنائی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی آفریقہ کے خلاف قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی آفریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
یاد ہے کہ جنوبی افریقہ نےآخری باراکتوبر 2007 میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلی تھی