کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلورو کی جیت
رائل چیلنجرس کے کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ 90رن کی زبردست اننگز کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپر کنگس کو سنیچر کو آئی پی ایل مقابلے میں 37رن سے شکست دیکر چھ میچوں میں چوتھی درج کی جبکہ چنئی کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مین آف دی میچ وراٹ کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلورو نے چار وکٹ پر 169رن کا قابل دفاع اسکور بنایا اور ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی کی ٹیم کو آٹھ وکٹ پر 132پر روک لیا۔
بنگلورو اس جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پرپہنچ گئی ہے
ئی پی ایل سیزن 13 میں چنئی سپر کنگز کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رائل چیلنجرس بنگلور کے ذریعہ دیے گئے 170 رنوں کے ہدف کو حاصل کرنے اتری دھونی بریگیڈ پورے میچ کےد وران پست نظر آیا اور 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر ٹیم محض 132 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
وراٹ کوہلی کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل
انڈین پریمیر لیگ میں روہت شرما کے پانچ ہزار رن مکمل
اس طرح بنگلور نے چنئی کو 37 رنوں سے شکست فاش دے دی۔ یہ شکست چنئی کے لیے اس ٹورنامنٹ میں 7 میچوں میں پانچویں شکست ہے۔
چنئی سپر کنگز کے خلاف رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 169 رن کا اسکور کھڑا کیا۔ حالانکہ بنگلور کی ٹیم اس اسکور تک پہنچتی ہوئی نظر نہیں آ رہی تھی

لیکن کپتان کوہلی کی تیز طرار ناٹ آؤٹ 90 رن کی اننگ نے بنگلور کو بورڈ پر چیلنج کرنے لائق رن بنانے میں مدد کی۔ ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی جب محض 2 رن بنا کر فنچ پویلین لوٹ گئے اور پھر
باز دیو دت پڈیکل کے ساتھ وراٹ کوہلی نے سنبھل کر اننگ کو بڑھانا شروع کیا۔ 10.1 اوور میں جب اسکور 66 رن پہنچا تو پڈیکل 34 گیندوں پر 33 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پھر اسی اوور میں اے بی ڈیویلیرس بھی چنئی کے تیز گیندباز شردل ٹھاکر کا شکار ہو گئے۔ یہاں پر بنگلور کی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔
مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی نے جب بلے بازی شروع کی تو اس کی شروعات بھی بہت اچھی نہیں رہی۔
دونوں سلامی بلے باز فاف ڈوپلیسی (10 گیندوں پر 8 رن) اور شین واٹسن (18 گیندوں پر 14 رن) 25 رن کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
امباتی رائیڈو اور نارائن جگدیسن نے پھر سنبھل کر کھیلتے ہوئے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن رنوں کی رفتار دھیرے دھیرے نیچے جاتی رہی۔
رنوں کی رفتار بڑھانے کی کوشش جب دونوں بلے بازوں نے شروع کی تو بدقسمتی سے جگدیسن رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 28 گیندوں پر 33 رن بنائے۔ اس کے بعد چنئی کے کپتان دھونی خود میدان پر آئے اور اترتے ہی ایک زبردست چھکّا لگا دیا جس سے ایسا لگا کہ مقابلہ دلچسپ ہوگا، لیکن جلد ہی وہ (6 گیندوں پر 10 رن) یجویندر چہل کا شکار ہو گئے۔
کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلورو کی جیت
“کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلورو کی جیت” ایک تبصرہ