کوہلی کے ساتھ موازنہ مناسب نہیں :ملان

کوہلی کے ساتھ موازنہ مناسب نہیں :ملان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم سے نمبر بیٹسمین کی پوزیشن چھین لی.
ڈیوڈ ملان نے کہا ہے کہ  وراٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ مناسب نہیں ان کا کہنا تھا کہ
اس کارکردگی کے باوجود ٹیم میں ان کا مقام پکا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ کم سے کم 50 میچ کھیل لیں گے تو پھر ان کا مقابلہ وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی سے کیا جاسکتا ہے۔
بیٹنگ آرڈر میں تیسرے نمبر پر اترنے والے ملان اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 48.71 کی اوسط سے 682 رنز بنائے ہیں.

 انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان نے ناصرف پاکستان بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں وہ 4 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں .اور یوں طویل عرصے تک ٹی ٹونٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں حکمرانی کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ۔ ٹی ٹونٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آرون فنچ تیسرے اور لوکیش راہول چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کولن منرو، گلین میکس ویل، حضرت زازئی، ایوان لوئیس، ویرات کوہلی اور آئن مورگن بالترتیب شامل ہیں ۔

باؤلرز میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں. ٹاپ 10 باؤلرز میں راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے

باؤلرز میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں. ٹاپ 10 باؤلرز میں راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے

باؤلرز میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں. ٹاپ 10 باؤلرز میں راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں