ہفتے کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گا

ہفتے کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گا

ہفتے کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم گلابی رنگ میں رنگ جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے چھاتی کے سرطان سے آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ہفتے کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دونوں سیمی فائنلز کو پنک ربن ڈے سے منسوب کردیا ہے۔

چھاتی کےسرطان سے سدباب کے لیے دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر کو “چھاتی سرطان سے آگاہی کا مہینہ” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چھاتی کا سرطان، دنیا بھر میں خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام سرطان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تقریباََ تیرہ لاکھ اسی ہزار نئے افراد اس مرض میں مبتلا اور چار لاکھ اٹھاون ہزار کے قریب موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی

اس روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی گلابی رنگ میں رنگ جائے گا، جہاں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی چارو ں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں، پی سی بی کا عملہ اور براڈکاسٹرز بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔اس روز تمام میچز آفیشلز پنک رنگ کی شرٹس پہنیں گے جبکہ پچ پر موجود وکٹیں بھی گلابی ہوجائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی ڈیجٹل کے تمام پلیٹ فارمز بھی گلابی رنگ میں رنگ جائیں گے۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی :

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہناہے کہ اس وقت کرکٹ کے حلقوں میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بہت چرچے ہیں کیونکہ یہ ایونٹ کوویڈ19 کی موجودہ صورتحال کے دوران پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر اور پی سی بی کے یوٹیوب پر تاخیر سے اسٹریم کیا جارہا ہے، لہٰذا ہم اس بہترین وقت کا فائدہ اٹھاکر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی غرض سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنلز کو پنک ڈے سے منسوب کررہے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ بروقت تشخیض ہوجائے تو اس مرض سےنجات پانے کی شرح کئی زیادہ ہوجاتی ہے، اس ضمن میں میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کرلی ہے اور باقاعدگی سے چیک اپ کے ذریعے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ہ

اپنا تبصرہ بھیجیں