ہماری توجہ ترانے کے بجائے کرکٹ پر ہے: وسیم خان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس ترانے کے بجائے کرکٹ اور اس کے مسائل پر ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ وسیم خان نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز اور کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے سیکھیں گے پروگرام کیسے چلا رہے ہیں۔

سی او اہ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہے ہیں۔ این سی او سی نے 20 فیصد تماشیوں کی اجازت دی ہے۔

پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانہ وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں۔ ترانے کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی رائے ہے۔ ہمارا فوکس پاکستان کرکٹ کے بڑے ایشوز پر ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ مجھے ترانہ بہت پسند ہے، جتنا سنیں گے اتنا اچھا لگنے لگے گا۔ میچز شروع ہونے دیں، اس بحث سے فوکس کرکٹ پر چلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں