قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کھیل رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرنے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے’ فیملی تفریحی کا وقت ہے‘۔
Family fun time 🎱@SAfridiOfficial pic.twitter.com/umRGinkCUB
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 20, 2022
شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کو اب تک 6 ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔