آئی پی ایل کی تیز ترین بال
انرچ نورٹے کی انڈین پریمیر لیگ میں سب سے تیز بال

جنوبی افریقہ کے تیز بالر انرچ نورٹے نے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے تیز بال کرانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے دہلی کیپٹلس کی جانب سے کھیلتے ہوئے راجستھان رائلز کے خلاف دوبئی میں 156.22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال پھیک کر اپنے ہم وطن بالر ڈیل اسٹین کا آٹھ سالہ ریکارڈ توڑا۔
انرچ نورٹے نے اپنے پہلے اوور میں جو راجستھان رائلز کی اننگ کا تیسرا اوور تھا جوس بٹلر کو پانچویں بال 156.22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی تھی جس پر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اس بلے باز نے چوکا جڑا تھا۔
اس اوور میں جنوبی افریقہ کے اس تیز بالر نے زیادہ تر بالیں 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائیں تھی۔ ان کے اس اوور میں 16 رن بنے۔ اوور کی آخری بال پر جو 154.74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھیکی گئی تھی انہوں نے جوس بٹلر کو بولڈ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
وراٹ کوہلی اور ابراہم ڈی ویلیرز کی دسویں سنچری رفاقت
ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری
ڈیل اسٹین نے 2012 میں دکن چارجرس کے لئے کھیلتے ہوئے154.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھیکی تھی جو انڈین پریمیر لیگ میں پچھلی سب سے تیز بال تھی۔
اس سیزن میں جو دس سب سے تیز بالیں ابھی تک پھیکی گئی ہیں اس میں سے چھ انرچ نورٹے نے کرائی ہیں۔ انہوں نے پانچ سب سے تیزبالیں کرانے کے علاوہ دسویں سب سے تیز بال بھی کرائی ہے جس کی رفتار152.54کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
انکی دوسری، تیسری اور چوتھی بالوں کی رفتار اعلی ترتیب 155.21کلومیٹر فی گھنٹہ، 154.74کلومیٹر فی گھنٹہ اور 154.21کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں۔
Dhawan & Nortje decode #DC win
Amidst the thigh-fives, @SDhawan25 & @AnrichNortje02 recap their 13-run win against Rajasthan Royals in Dubai.
WATCH 👉https://t.co/vcwEn7hoMc #Dream11IPL pic.twitter.com/XGexeJoIuz
— IndianPremierLeague (@IPL) October 15, 2020
یانگلینڈ سے تعلق رکھنے والے راجستھان رائلز کے تیز بالر جوفرا آرچر نے اس انڈین پریمیر لیگ میں چھٹی سب سے تیز بال کرانے کے علاوہ ساتویں، آٹھویں اور نویں سب سے تیز بالیں بھی کرائیں ہیں۔
انہوں نے 153.62کلومیٹر فی گھنٹہ، 153.36کلومیٹر فی گھنٹہ،153.23کلومیٹر فی گھنٹہ اور152.55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ بالیں کرائیں ہیں۔
موجودہ انڈین پریمیر لیگ میں جو پہلی پندرہ سب سے تیزبالیں ہوئی ہیں وہ یا تو انرچ نورٹے کرائی ہیں یا جوفرا آرچر نے۔ آسڑیلیا کے تیز بالر پیٹ کیمنس کو سولہویں سب سے تیز بال پھیکنے کا اعزاز حاصل ہو ا ہے۔ انہوں نے151.70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرائی تھی۔
دہلی کیپٹلس کے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کاگسکو ربادا کی سب سے تیز بال 150.99 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہے جو رفتار کے حساب سے21 ویں مقام پر ہے۔آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے ممبئی اندینس کے تیز بالر جیمس پیٹر سن نے150.55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرائی کو انڈین پریمیر لیگ میں 26 ویں سب سے تیز بال تھی۔
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے جس بالر نے اس مرتبہ سب سے تیز بال کرائی ہے وہ رائل چیلنجرس بنگلور کے تیز بالر نودیپ سینی ہیں۔ انکی 149.34 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھیکی گئی بال47 وین سب سے تیز بال تھی۔
آئی پی ایل کی تیز ترین بال
“آئی پی ایل کی تیز ترین بال” ایک تبصرہ