
پاکستان کے اظہر علی ٹسٹ کرکٹ میں چھ ہزار رن بنانے بلے بازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ساوتھمٹن میں جاری تیسرے اور آخری ٹسٹ کے دوسرے دن اپنی آوٹ ہوئے بغیر141 رن کی اننگ کی دوران ایسا کیا۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اظہر علی ایسا کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور کل ملاکر 68ویں بلے باز بنے۔ انہوں نے اپنے81 ویں ٹسٹ کی151 ویں اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے 2000 اور2017 کے درمیان 118 ٹسٹ میچوں کی 213 اننگوں میں 52.05 کی اوسط کے ساتھ34 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے 10099 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ 19 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور313 ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں فروری 2009 میں 760 منٹ میں 568 بالوں پر27 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
جاوید میانداد پاکستان کے لئے ٹسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 1976 اور1993 کے درمیان 124 ٹسٹ میچوں کی 189 اننگوں میں 52.57 کی اوسط کے ساتھ23 سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے 8832 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ چھ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکورآوٹ ہوئے بغیر280 ہے جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف حیدر آباد میں جنوری1983 میں 696 منٹ میں 460 بالوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ رن انضمام الحق نے بنائے ہیں۔ انہوں نے 1992 اور2007 کے درمیان 119 ٹسٹ میچوں کی 198 اننگوں میں 50.16 کی اوسط کے ساتھ25 سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مدد سے 8829 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ 14 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور329 ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف لاہور میں مئی 2002 میں 579 منٹ میں 436 بالوں پر38 چوکوں اورنو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
اس فہرست میں چوتھا مقام محمد یوسف کے پا س ہے جنہوں نے 1998 اور 2010 کے درمیان 90 ٹسٹ میچوں کی 156 اننگوں میں 52.29 کی اوسط کے ساتھ24 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے 7530 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ گیارہ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور223 ہے جو انہوں نے انگلینڈکے خلاف لاہور میں نومبر 2005 میں 602 منٹ میں 373 بالوں پر26 چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
پاکستان کے لئے جن پانچ بلے بازوں نے چھ ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں ان میں سے صرف اظہر علی ایسے بلے باز ہیں جنکی اوسط پچاس سے کم ہے۔ پاکستانی کپتان نے جو 81 ٹسٹ میچوں کی 151 اننگوں میں 42.94 کی اوسط کے ساتھ17سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے 6098 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ پندرہ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکورآوٹ ہوئے بغیر302 ہے جو انہوں نے اویسٹ انڈیزکے خلاف دوبئی میں اکتوبر2016 میں 658 منٹ میں 469 بالوں پر 23 چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ دن اور رات کے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ فیصل فیچرس