انگلش ٹیم کا دورہ ہندوستان ملتوی ہونے کا امکان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ہندوستان ملتوی ہونے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ونڈے مےاچس ستمبر میں طئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے اےک عہدےدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا ہندوستان آنا ممکن نہیں لگ رہا، انگلینڈ ٹیم اب اگلے سال ہندوستان آکر کھیل سکتی ہے۔ کورونا کی صورتحال میں ہندوستانی بورڈ کو اپنا کیلنڈر ترتیب دینے میں مشکلات کا سامناہے۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اس مسئلہ پر مشاورت ہونی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم ہندوستان روانہ کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں