انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کا بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام

انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کا بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام

انگلینڈ کے سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ون بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے اردو میں پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پاکستان کی قومی زبان میں پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم بابر اعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں