
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سے کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے .
مارے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کے اہل ہیں، امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔ جو روٹ نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے تینوں ٹیسٹ اپنے نام کریں ۔ جو روٹ نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن سب کچھ دیکھ کر ہی کی ہے ،ویسٹ انڈیز کی فاسٹ باؤلنگ کافی مضبوط تھی،پاکستان کی باؤلنگ بھی ٹف ٹائم دے سکتی ہے ،محمد عباس انگلش کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں۔
انگلش کپتان جو روٹ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی ٹیلنٹیڈ فاسٹ بولرز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں، محمد عباس بھی مانچسٹر کی کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں۔
جو روٹ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں پاکستان زیادہ چیلنجنگ ٹیم ہے۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ دیکھی ہے، وہ کافی اچھا بولر ہے۔