انگلینڈ اور پاکستان کے مابین مانچسٹر میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
The @asadshafiq1986 catch. WOW. #ENGvPAK pic.twitter.com/rMErpEwzFf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2020
انگلینڈ کی طرف سے اولی پوپ 62، جوز بٹلر 38 اور اسٹیورٹ براڈ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
۔ یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں نے جوئے روٹ الیون کو گھما کر رکھ دیا۔ پوری ٹیم 219 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ گرین شرٹس کو 107 رنز کی برتری مل گئی ہے۔
یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور شاداب خان نے دو، جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کم از کم 350 رنز کی برتری ضروری ہے