PHOTO COURTESY: England Cricket

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز فیصلہ کن معرکے کے لئے تیار

فوٹو انگلینڈ کرکٹ
فوٹو انگلینڈ کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ جمعے سے مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
اور دونوں ٹیمون کی نگائیں اس فیصلہ کن میچ پر مرکوز ہیں . اگر ویست انڈیز یہ میچ جیت جا تا ہے تو 30 سال بعد ان کی انگلش سرزمین پر کامیاب سریز ہوگی، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 1988 میں انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی.
انگلینڈ ٹیم میں فائنل ٹیسٹ کے لئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو فائنل الیون کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آرچر کو بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

سیریز کے پہلےٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دی۔ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 123 رنز سے فتح حاصل کی .

PHOTO COURTESY: England Cricket
PHOTO COURTESY: England Cricket

فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کی نگاہ آئی سی سی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک ٹسٹ آل راؤنڈر اسٹوکس پر ہوگی جنہوں نے پہلی اننگز میں176 اور دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ78 رنز بنائے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔بیٹنگ کے علاوہ اسٹوکس نے بولنگ میں بھی اپنا کردار ادا کیا اور میچ میں مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی کارکردگی سے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا اور وہ ونڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کی18 ماہ کی بادشاہت ختم کرتے ہوئے آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ آل راؤنڈر بن گئے ۔انگلینڈ اور ونڈیز ٹیم کے کپتانوں کو مقابلے اور سریز میں کامیابی کی امید ہے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے جبکہ ہولڈر کو بھی کامیابی کا یقین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں