ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، پہلی اننگز میں 236 رنز بناکر آؤٹ ہوئی مگر آسٹریلوی ٹیم نے فالو آن نہیں کروایا۔
ایڈیلیڈ میں جاری تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز 17 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ ملان اور کپتان جو روٹ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 138 رنز کا اضافہ کیا۔
جو روٹ نے 62 اور ملان نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، بین اسٹوکس نے 34 رنز بنائے، ان تینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کے بقیہ بیٹرز زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور ٹیم 236 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 نیتھن لیون نے 3 وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلوی کپتان نے حریف کو فالو آن نہیں کروایا۔
کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنالیے تھے اور اس کو مجموعی طور پر 282 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔