ایوین مورگن کا ہار کے ساتھ کپتانی کا آغاز

ایوین مورگن کا ہار کے ساتھ کپتانی کا آغاز

ایوین مورگن کا ہار کے ساتھ کپتانی کا آغاز

سید پرویز قیصر

ممبئی ا نڈینس کے خلاف ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کوآٹھ وکٹ سے شکست ہوئی۔ اسے یہ شکست نئے کپتان ایوین مورگن کی قیادت میں ملی جنہوں نے33 میچ کھیلنے کے بعدپہلی مرتبہ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی کپتانی کی ہے۔ انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں کل59 میچ کھیلنے کے بعد پہلے میچ میں کپتانی کی۔

انڈین پریمیر لیگ میں ایوین مورگن کولکاتہ نائیٹ کی کپتانی کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی گوتم گمبھیر ہیں۔

انہوں نے 2011 اور2017 کے درمیان جن108 میچوں میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی قیادت کی ہے جس میں 61 میں انہیں کامیابی ملی ہے۔46 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ ٹائی رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
آئی پی ایل کی تیز ترین بال

دنیش کارتک جن کی جگہ ایوین مورگن کو کپتانی ملی ہے، نے 2018 سے2020 تک37 میچوں میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی کپتانی کی ہے۔19 میچوں میں انہوں نے ٹیم کو جیت دلائی ہے، 17 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ ٹائی رہا ہے۔

سورو گنگولی کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے پہلے کپتان تھے۔ انہوں نے27 میچوں میں کپتانی کی۔ ان میں سے 13میچوں میں کامیابی ملی اور 14 میں شکست ہوئی۔ان کی قیادت میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے بنگلور میں 18 اپریل 2008 کوکھیلے گئے میچ میں 140 رن سے جیت درج کی تھی۔

ایوین مورگن کا ہار کے ساتھ کپتانی کا آغاز
فوٹو کے کے آر

برینڈن میکولم نے 2009 میں 13 میچوں میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی قیادت کی تھی۔ اس میں تین میچوں میں کامیابی ملی،نو میں شکست ہوئی اور ایک میچ ٹائی رہا۔دکن چارجرس کے خلاف کیپ ٹاون میں 19 اپریل2009 کو انہوں نے پہلی مرتبہ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی قیادت کی تھی جس میں آٹھ وکٹ سے ہار ہوئی تھی۔

ایوین مورگن کو بین الاقوامی میچوں میں کپتانی کا بے حد تجربہ ہے۔ انگلینڈ نے گذشتہ سال نیوزی لینڈ کو سپر اوورمیں شکست دیکر جب عالمی کپ جیتا تھا تب اسکے کپتان ایون مورگن ہی تھے۔

انہوں نے 2011 سے اب تک جن120 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی ہے اس میں 72 میں کامیابی ملی ہے، 39 میں شکست ہوئی ہے، دو میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ سات میچ نامکمل رہے ہیں۔

ایوین مورگن کو 2012 سے اب تک جن51ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں قیادت کا موقع ملا ہے اس میں 28 میں کامیابی ملی ہے،20 میں شکست ہوئی ہے۔ دو میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ ایک میچ نامکمل ختم ہوا ہے۔

کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس سے پہلے ایون مورگن نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے بین الاقوامی میچوں کے علاوہ انگلینڈ اور کراچی کنگس کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے 2012 سے اب تک جن89 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں قیادت کی ہے اس میں 39 میں کامیابی ملی ہے،46 میں شکست ہوئی ہے۔ دو میچ ٹانی رہے ہیں جبکہ دو میچ نامکمل رہے ہیں۔

کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو پہلے میچ میں تو وہ جیت نہیں دلاسکے مگر آئندہ میچوں میں وہ ایک اچھے کپتان ثابت ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں