ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی سریز میں 2-1 کی کامیابی کے بعد انگلینڈ کی نگاہیں اب تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز پر ہیں جس کا پہلا میچ جمعہ (11 ستمبر) کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین ہونے والا یہ150 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔

آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین ابھی تک جو149 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ،اس میں آسڑیلیا نے82 اور انگلینڈ نے62 جیتے ہیں۔ دونوں کے مابین دو میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ تین میچ نامکمل ختم ہوئے ہیں۔
آسڑیلیا کو انگلینڈ کے خلاف مجموعی ریکارڈ اچھا ہے مگر انگلینڈ میں کھیلے گئے، میچوں میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔
انگلینڈ میں آسڑیلیا نے جو 70 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں 31 میں کامیابی ملی ہے، 35 میں شکست ہوئی ہے۔
دو میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ دو میچ نامکمل رہے ہیں۔دن اور رات کے میچوں میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے،اس نے 70 میں سے 43 میں جیت درج کی ہے۔ انگلینڈ نے 25 میچ جیتے ہیں جبکہ دو میچ نامکمل رہے ہیں۔
آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین جو آخری پانچ میچ کھیلے گئے ہیں۔ اس میں انگلینڈ نے چار اور آسڑیلیا نے ایک میچ کامیابی حاصل کی ہے۔ 2019 میں انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ دو مرتبہ ہوا تھا جس میں دونوں نے ایک ایک میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔
انگلینڈ نے ناٹنگھم میں 19 جون 2018 کو کھیلے گئے میچ میں پچاس اوور میں چھ وکٹ پر481 رن بنائے تھے، جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
آسڑیلیا کا انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور نو وکٹ پر342 ہے ،جو اس نے ملبورن میں 14 فروری 2015 کو پچاس اوور میں بنایا تھا۔
برمنگھم میں 4 جون 1977 کو کھیلے گئے میچ میں آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی 25.2 اوور میں 70 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔
انگلینڈ کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور32.4 اوور میں 86 ہے جو اس نے مانچسٹر میں 14 جون 2001 کو بنایا تھا۔
جیسن رائے نے ملبورن میں 14 جنوری2018 میں کھیلے گئے میچ میں 151 بالوں پر16 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے180 رن بنائے تھے، جو انگلینٖڈ کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انگلینڈ کے لئے سب سے بڑا نفرادی اسکور بھی ہے۔
آسڑیلیاکا انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور آوٹ ہوئے بغیر161 ہے جو شین واٹسن نے ملبورن میں 16 جنوری2011کو150 بالوں پر12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
اینڈریو بخل نے پورٹ الزبتھ میں 2 مارچ2003 کو عالمی کپ کے میچ میں 20 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو آسڑیلیا کے لئے انگلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بالنگ ہے۔
اور انگلینڈ کے لئے یہ ریکارڈ کرس ووکس کے پاس ہے ،جنہوں نے برسبین میں 30 جنوری2011 کو45 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ فیصل فیچرس
4 تبصرے “ایک روزہ کرکٹ آسڑیلیا کا ریکارڈ انگلینڈ کے خلاف شاندار”