فوٹو پی سی بی

بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز بابراعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

مانچسٹر میں انگلینڈ کے شروع ہونے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم نے مشکل وقت میں بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

بابر اعظم سے قبل 43 کے مجموعے تک عابد علی اور کپتان اظہر علی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے تھے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پراعتماد انداز میں انگلش بولرز کا مقابلہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بابر کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ اننگز تھی جس میں انھوں نے 50 کا ہندسہ عبور کیا۔

یہ کارنامہ انجام دینے والے یہ ساتویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

ان سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت سکتا ہے اور اس کے لئے بابر اعظم کا اسکور کرنا ٍضروری ہے

3 تبصرے “بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں