پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈکے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے فاتحانہ آغاز کرینگے
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان کوئی دقت محسوس نہیں کرتا، میری ذاتی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا،اس کا احساس ہے، محنت کررہا ہوں۔
یونس خان، مشتاق اور مصباح الحق کی رہنمائی حاصل ہے لیکن وہ ہم پر فیصلے مسلط نہیں کرتے.
اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق اور میری کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی، کورونا کیساتھ چلنا پڑے گا، کرکٹرز کھیلنا چاہتے تھے، دونوں بورڈ نے سیریز کا فیصلہ کیا، سب نے کیمپ کا لطف اٹھایا،انگلش ٹور مشکل ہوتا ہے لیکن ماضی کی عمدہ کارکردگی کا حوصلہ ملے گا۔
