فوٹو انگلینڈ کرکٹ

دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ کی محتاط پیش قدمی جاری

فوٹو انگلینڈ کرکٹ
فوٹو انگلینڈ کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے 207 رنز بنائے اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں

اولڈ ٹریفورڈ پر شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،
میزبان ٹیم کے 3 بیٹسمین صرف 81 رنز پر پویلین پہنچ گئے، روری برنس 15، زیک کرالی صفر اور کپتان جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر بیٹسمین سبلے اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی شاندار بیٹنگ سے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز تباہی سے بچالیا، دن کے اختتام پر انگلینڈ ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 207 رنز رہا۔

چوتھی وکٹ پر بین اسٹوکس نے اوپنر سبلے کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کی، دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام پر ناقابل شکست رہتے ہوئے 126 رنز کی شراکت قائم کی۔
سبلے نے 86 اور بین اسٹوکس نے 59 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 2 اور جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں