مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 287 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے 75 اور بُروکس نے 68 رنز کی اننگز کھیلیں، جواب میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں دو کھلاڑی 37 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
اولڈ ٹریفورڈ پر میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 75 رنز کی شاندار باری کھیلی، اُنہوں نے چوتھی وکٹ پر بُروکس کے ساتھ مل کر 76 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
بُروکس نے 68 رنز بنائے جبکہ روسٹن چیس نے 51 رنز اسکور کیے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 287 رنز بنانے کے سبب فالو آن سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی۔
انگلینڈ کی طرف سے براڈ اور ووکس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 37 رنز بنالیے تھے اور اُس کی مجموعی برتری 219 رنز کی ہوگئی ہے
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا مکمل کھیل بارش بہا کر لے گئی اور ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔ہوم ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور 9 وکٹوں پر 469 کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 32 رنز بنائے ہیں
انگلینڈ کو سیریز میں واپسی کیلئے باقی دو دن میں حریفوں کی 19وکٹیں گرانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اسی صورت میں ویسٹ انڈیز کو وزڈن ٹرافی پر قبضہ برقرار رکھنے سے روکا جا سکتا ہے ۔آخری دو دن کے کھیل میں موسم بہتر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا خیال ہے کہ تازہ دم انگلش سیم اٹیک کچھ بھی کر کے دکھا سکتا ہے
اس سے قبل جب دوسرے کا کھیل ختم ہو تو اس وقت ویسٹ انڈییز کا اسکور 32 تھا اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہو تھا
لائیو اپ ڈیٹ
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن جاری ہے . چائے کے وقفے قبل انگلینڈ 400 کابندسہ پار کرچکا ہے اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں

اب تک کے کھیل میںانگلینڈ کے بلے باز حاوی نظر آ ریے ہیں اوپنرڈوم سبلی اور آل راونڈر بین اسٹروکس سنچریاں بن کر پولین لوٹ چکے ہیں ۔
سبلی 120اور بین اسٹروکس 176رنز بناکر آوٹ ہوچکے ہیں اس وقت جوز بٹلر اور سام کرن کریز پر موجود ہیں
اس سے قبل پہلے پہلے دن کے اختیتام پر انگلینڈ نے 207 رنز بنائے اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں
اولڈ ٹریفورڈ پر شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،
میزبان ٹیم کے 3 بیٹسمین صرف 81 رنز پر پویلین پہنچ گئے، روری برنس 15، زیک کرالی صفر اور کپتان جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر بیٹسمین سبلے اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی شاندار بیٹنگ سے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز تباہی سے بچالیا، دن کے اختتام پر انگلینڈ ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 207 رنز رہا۔
چوتھی وکٹ پر بین اسٹوکس نے اوپنر سبلے کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کی، دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام پر ناقابل شکست رہتے ہوئے 126 رنز کی شراکت قائم کی۔
سبلے نے 86 اور بین اسٹوکس نے 59 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 2 اور جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی