راجستھان رائلز نے جیتا تھا،انڈین پریمیئر لیگ کا پہلا خطاب

انڈین پریمیئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن جو کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب اسکے میچ 19 ستمبر سے دس نومبر تک متحدہ عرب امارات کے تین شہروں، ابوظبی، دوبئی اور شارجہ میں ہونگے۔ ابتدا میں سبھی میچ بغیر تما شائیوں کے ہونگے۔
پہلی انڈین پریمیئر لیگ 2008:
انڈین پریمیئر لیگ کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی اور راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگس کو شکست دیکر پہلے چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پہلے ایڈیشن میں جو 18 اپریل سے یکم جون 2008 تک کھیلا گیا، اس میں کل 59 میچ ہونے تھے مگر بارش کیوجہ سے ایک میچ کم ہوا ٹورنا منٹ45 دن تک چلاتھا۔
اس ٹورنامنٹ میں 17810 رن بنے تھے، 689 وکٹوں کے نقصان پر25.84 کی اوسظ کے ساتھ۔ یہ رن2164.1 اوور میں بنے تھے، فی اوور8.20 رن کے حساب سے۔

پہلے سیزن میں چھ کھلاڑیوں نے سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے برینڈن میکولم نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بنگلور میں 73 بالوں پر10 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر158 رن بنائے تھے۔
انکا یہ اسکور پانچ سال تک انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور رہا۔
یہ بھی پڑھیں دوسرے آئی پی ایل کی فاتح ٹیم
رائل چیلنجرس بنگلور کے کریس گیل نے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں 23 اپریل2013 کو66 بالوں پر13 چوکوں اور 17 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر175 رن بناکر برینڈن میکولم کے اسکور کو دوسرے مقام پر کردیا تھا۔
کریس گیل کا یہ اسکور انڈین پریمیر لیگ میں ہی نہیں بلکہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی کسی کھلاڑی کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔
راجستھان رائلز کے سہیل تنویر نے چنئی سپر کنگس کے خلاف جے پور میں 4 مئی2008 کو چار اوور میں 14 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ،جو تب ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے اچھی بالنگ تھی۔
انڈین پریمیئر لیگ میں ابھی تک کوئی کھلاڑی اس سے اچھی بالنگ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا رہا ہے۔
انکی یہ بالنگ کار کردگی اس وقت ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں مشترکہ طور پر بارہویں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ ابھی تک صرف ایک بالر نے ایک اننگ میں سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
پہلے سیزن میں گیارہ مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا۔
یکم جون8 0 20 کو ممبئی میں کھیلے گئے فائینل میچ میں چنئی سپر کنگس نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر163 رن بنائے تھے۔
راجستھان رائلز نے 20 اوور میں سات وکٹ پر164 رن بنا کر میچ تین وکٹ سے جیتا تھا۔
فاتح ٹیم کے کپتان شین وارن کو ٹرافی کے ساتھ لگ بھگ پانچ کڑوڑ روپے انعامی رقم کا چیک بھی ملا تھا۔
راجستھان رائلز کے شین واٹسن کو مین آف دی سریز ایوارڈ دیا گیا۔ فیصل ٖفیچرس
6 تبصرے “راجستھان رائلز آئی پی ایل کی پہلی فاتح ٹیم”