زمبابوے کرکٹ نے افغانستان کے ساتھ گھریلو میدان پر اس سال اگست میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملوں کے سبب منسوخ کردیا ہے۔
یہ فیصلہ ملک میں اچانک بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کے پیش نظر کیاگیا ہے۔
بورڈ نے حکومت سے سیریز کو ایک محفوظ ماحول میں کرانے کے لئے کچھ نرمی دینے کی اپیل کی تھی لیکن ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے کھیل اور تفریحی کمیشن نے مشورہ دیا کہ زمبابوے ابھی سیریز کے لئے افغانستان کی میزبانی کے لئے تیار نہیں ہے