انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا تیسراا میچ سن رائزرس حیدرآباد ا ور رائل چیلنجرس بنگلورکے مابین پیر (21 ستمبر)کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب انڈین پریمیر لیگ کے میچ متحدہ عرب امارات میں ہورہے ہیں۔ اس سے پہلے2014 میں ہندوستان میں پارلیمانی الیکشن کے باعث یہاں بیس میچ منعقد ہوئے تھے۔
سن رائزرس حیدرآباد اوررائل چیلنجرس بنگلورکے مابین انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک جو14 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں سے سن رائزرس حیدرآباد نے سات اوررائل چیلنجرس بنگلور نے چھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
دونوں کے مابین ایک میچ ٹائی بھی رہا ہے جس میں سپر اوور میں سن رائزرس حیدرآباد نے کامیابی حاصل کی ہے۔
گذشتہ سیزن میں دونوں کے درمیان جو دو میچ ہوئے تھے اس میں دونوں نے اپنے اپنے گھریلو میدانوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔31مارچ کو حیدرآباد میں ہوئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف118 رن کی جیت حاصل کی تھی جو اسکی سب سے بڑی جیت ہے۔
اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ20 اوور میں دو وکٹ پر 231 رن بنائے تھے۔
جانی بیر سٹونے56 بالوں پر12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے114 رن بنائے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر55 بالوں پرپانچ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے پورے سو رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ دوسرا موقع تھا جب دونوں افتتاحی بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔انڈین پریمیر لیگ میں یہ دوسرا موقع تھا جب ایک اننگ میں دو کھلاڑی سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے وکٹ کی شراکت میں 185 رن جوڑے جو انڈین پریمیر لیگ میں پہلے وکٹ کی سب سے بڑہ شراکت ہے۔
رائل چیلنجرس بنگلور کے سبھی کھلاڑی 19.5 اوور میں 113 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ کولین ڈی گرینڈ ہوم نے32 بالوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے37 رن بنائے۔
محمد نبی چار اوور میں 11 رن دیکر چار وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سندیپ شرما نے 3.5 اوورمیں 19 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بنگلور میں 4 مئی کو ہوئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے چار وکٹ سے جیت حاصل کی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد ا نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 175 رن بنائے۔
کین ویلمسن نے43 بالوں پرپانچ چوکوں اور چارچھوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 70 رن بنائے۔ واشنگٹن سندر نے تین اوور میں 24 دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Our super 🌟 celebrates his 🎂 today!

Ilage vijaya padam lo nadavalani ashistunnam, @rashidkhan_19 🧡#HappyBirthdayRashid #OrangeArmy #KeepRising pic.twitter.com/TUChTAPnxH
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) September 19, 2020

میزبان رائل چیلنجرس بنگلور نے19.2 اوور میں چھ وکٹ پر 178 رن بناکر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ شمرون ہیٹ میئر نے47 بالوں پرچار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے75 رن بنائے
جبکہ گورکرریت سنگھ48 بالوں پرآٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے65 رن بنانے میں کامیاب رہے۔خلیل احمد نے چار اوور میں 37رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فیصل فیچرس
2 تبصرے “سن رائزرس حیدرآباد نے14 میں سے سات میچ جیتے ہیں”