سن رائزرس حیدرآباد کی تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت
سید پرویز قیصر
راجستھاں رائلز کے خلاف دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں منیش پانڈے اور وجے شنکر نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں علیحدہ ہوئے بغیر140 رن جوڑے جو انڈین پریمیر لیگ میں سن رائزرس حیدرآؓباد کی تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
سن رائزرس حیدرآباد کا دوسرا وکٹ 2.4 اوور میں 16 کے اسکور پر گرگیا تھا جس کے بعد منیش پانڈے اور وجے شنکر نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 15.3 اوور میں 140 رن جوڑکر اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے جیت دلائی۔
سن رائزرس حیدراباد کے لئے یہ انڈین پریمیر لیگ میں چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد کی تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ کین ویلمسن اور منیش پانڈے کے پاس تھا۔
ان دونوں نے بنگلور میں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف 17 مئی 2018 کو135 رن کی شراکت کی تھی۔اس میچ میں دوسرا وکٹ آٹھویں اوور کی آخری بال پر64 رن پر گرا تھا جس کے بعد11.1 اوور میں تیسرے وکٹ کی 135 رن کی شراکت کی تھی۔اس میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 14 رن سے شکست ہوئی تھی۔
سن رائزرس حیدرابادکے لئے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ کا ریکارڈ جونی برسٹو اور ڈیوڈ وانر کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے حیدراباد میں 31 مارچ2019 کو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف پہلے وکٹ کی شراکت میں 16.2 اوور میں 185 رن جوڑے تھے۔ اس میچ میں سن رائزرس حیدرآؓباد کو118رن سے فتح ہوئی تھی۔
شیکھر دھون اور کین ولیمسن نے دہلی میں 10 مئی2018 کو دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں دوسرے وکٹ کے لئے سترہ اوور میں علیحدہ ہوئے بغیر176 رن جوڑے تھے جو سن رائزرس حیدرآؓاد کے لئے اندین پریمیر لیگ میں دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔سن رائزرس حیدرآؓبادکا پہلا وکٹ1.5 اوور میں 15 کے اسکور پر گرا تھا جس کے بعدشیکھر دھون اور کین ولیمسن نے علیحدہ ہوئے بغیر 176 رن کی شراکت کرکے اپنی ٹیم کو نو وکٹ سے جیت دلائی تھی۔
دوبئی میں 8 اکتوبر2020 کو کنگس الیون پنجاب کے خلاف ہوئے میچ میں جونی برسٹو اور ڈیوڈ وانر نے پہلے وکٹ کی شراکت میں 15.1 اوور میں 160ر ن جوڑے تھے جو سن رائزرس حیدرآؓباد کے لئے انڈین پریمیر لیگ میں تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو69 رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
منیش پانڈے اور وجے شنکر کی علیحدہ ہوئے بغیر140رن کی ساجھے داری اندین پریمیر لیگ میں تیسرے وکٹ کی پانچویں سب سے بڑی شراکت ہے۔
اندین پریمیر لیگ میں تیسرے وکٹ سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ کیمرون وائیٹ اور کمار سنگا کارا کے پاس ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے دکن چارجرس کی جانب سے پونہ واریرس کے خلاف کٹک میں یکم مئی 2012 کو14.2 اوور میں 157 رن جوڑے تھے۔
دکن چارجرس کا دوسرا وکٹ4.4 اوور میں 23 کے اسکور پر گرا تھا جس کے بعد157 رن کی ریکارڈ ساجھے داری ہوئی تھی۔اس میچ میں دکن چارجرس 13 رن سے فاتح رہی تھی۔ فیصل فیچرس
“سن رائزرس حیدرآباد کی تیسرے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت” ایک تبصرہ