پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے بہترین کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کی تھی، مگر سیمی فائنل نہیں جیت سکے جس پر قوم سے معذرت خواہ ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران سپورٹ پر تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مجھے اس ٹیم پر فخر ہے، ہم آئندہ سیریز کے لئے باؤنس بیک کریں گے۔
Sorry Pakistan. We tried our best. Thank you for all your support and love throughout the tournament. I am proud of my team. We will InshAllah bounce back with your support. Preparations for the next series and the next world cup start now #PakistanZindabad (1/5) pic.twitter.com/4VTncBcHsq
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 11, 2021
شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم کا شکریہ کہ انہوں نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا، محمد رضوان کا بھی شکریہ جو فائٹر کی طرح سامنے رہے، شعیب ملک، محمد حفیظ نے رہنمائی کی، آصف، شاہین نے ٹورنامنٹ میں جان ڈالی۔
نائب کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ حارث رؤف نے دنیا کو پاکستان کا ٹیپ بال کلچر دکھادیا، سرفراز احمد نے بھی بہت رہنمائی فراہم کی۔
شاداب خان نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈکپ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کریں گے اور آپ لوگوں کی سپورٹ سے دوبارہ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے