فوٹو پی سی بی

دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے چیلنجنگ ہوگا وسیم خان

فوٹو پی سی بی

چیف ایکزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی ٹیم تین میچز کھیل چکی ہوگی اور وہ نئے قوانین سے واقف ہوچکی ہوگی جبکہ ہم نے کورونا وبا کے باعث مارچ سے سوائے پریکٹس میچز کے کچھ نہیں کھیلا ہے ، اس لیے سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے یہ سیریز چیلنجنگ ہوگی۔
وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ میں میچز اور ٹریننگ سیشنز بائیو سیکیور ماحول میں ہو رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے میچز بھی شائقین کو براہ راست دیکھنے کی اجازت نہین ہے، ان وینیوز پر میچز ہو رہے ہیں جہاں گراؤنڈ کے اندر ہی ہوٹل کی سہولت حاصل ہے اس لیے ٹیسٹ میچز اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں رکھے گئے ہیں ۔
‏ انہوں نے کہا پاکستانی اسکواڈ بہت محنت کر رہا ہے، کھلاڑی خوب پریکٹس کر رہے ہیں، پہلے ووسٹر اور اب ڈربی میں میچز اور ٹریننگ سیشنز جاری ہیں، کوچنگ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کررہا ہے، ہم پر امید ہیں جب سیریز کا آغاز ہو گا تو اس وقت پاکستان ٹیم بھرپور تیار ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کیا اور گراؤنڈ کے ہی ہوٹل میں قیام پزیر رہی اسی طرح ڈربی میں بھی گراؤنڈ سے متصل ہوٹل میں ٹیم رہائش پزیر ہے جوکہ تھری اسٹار ہوٹل ہے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ ٹیم انگلینڈ میں کمپرومائیز کر رہی ہے اور کم سہولیات میں رہائش پزیر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں