شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

اعزاز کے مالک پہلے پاکستانی اور ایشیائی جبکہ دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل پار کرلیا جو اس اعزاز کے مالک پہلے پاکستانی اور ایشیائی جبکہ دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

38 سالہ شعیب ملک نے گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹونٹی فرسٹ الیون کپ میں خیبرپختونخوا کی جانب سے بلوچستان کیخلاف 74 رنز کی اننگز کے دوران 47 واں رن بنایا تو وہ 395 ویں میچ کی 368 ویں اننگز میں دس ہزار رنز تک رسائی میں کامیاب ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

خوشدل شاہ ٹی 20 کرکٹ میں کس کس کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟

مجھے پاکستان کے سبز کوٹ میں ہی دفنایا جائے : مارک کولز

بسمہ معروف نے روٹیاں بنانا سیکھ لیں

وہ اس اعزاز کے مالک پہلے پاکستانی ہی نہیں بلکہ اولین ایشیائی اور عالمی کرکٹ کے تیسرے بیٹسمین بھی بن گئے کیونکہ ان سے قبل یہ کارنامہ صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ہی انجام دے سکے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے یہ کارنامہ کسی سنچری کے بغیر اپنی 62 ویں ففٹی کی بدولت انجام دیا ہے اور ناقابل شکست 95 رنز ان کا بہترین سکور ہے ۔
شعیب ملک مختصر فارمیٹ کے مزید پانچ میچز کھیل کر 400 میچز کھیلنے والے چوتھے عالمی کرکٹر بھی بن جائیں گے

2 تبصرے “شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں