فوٹو عمران طاہر ٹیوٹر

عمران طاہر کے ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی ٹریپل سنچری

عمران طاہر کے ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی ٹریپل سنچری

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

عمران طاہر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے میچوں کی ٹریپل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا تین سواں میچ گیانا آمیزن واریرس کی جانب سے بارباڈوس ٹریڈنس کے خلاف برائین لارا اسٹیڈیم، تاروبا،ٹرینڈاڈ میں 3 ستمبر کو کھیلا تھا۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی اورلیگ بریک گگلی بالنگ کرانے والے عمران طاہر نے اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ لاہور لائنس کی جانب سے کراچی ڈولفنس کے خلاف کراچی میں 24 فروری2006 کو کھیلا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی ٹریپل سنچری مکمل کرنے میں سال اور دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے چوتھے اور کل ملاکر24 ویں کھلاڑی بنے۔

پاکستان کے شہر لاہور میں 27 مارچ1979 کو پیدا ہوئے محمدعمران طاہر نے جنوبی افریقہ کی قومیت رکھنے والی خاتون سے شادی کرلی تھی جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے لئے کھیلنے کے اہل ہوئے تھے۔


عمران طاہر نے جنوبی افریقہ کے لئے 38 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں 63 وکٹ حاصل کئے تھے۔انہوں نے 2006 سے اب تک جو تین سو ٹونٹی ٹونٹی میچ چنئی سپر کنگس، دہلی ڈیر ڈیولس، ڈربی شائر، ڈولفنس، ڈرہم، گیانا آمیزن واریرس، ہمپ شائر، لاہور لائنس، لائنس، ملتاں سلطانس، نیلسن منڈیلا بے جائنٹس، ناٹنگھم شائر رائزنگ پونہ سپر جائنٹس، جنوبی افریقہ، سرے،ٹائٹنس، وارویک شائر اور عالمی الیون کی جانب سے کھیلے ہیں۔

عمران طاہر کے ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی ٹریپل سنچری
فوٹو عمران طاہر ٹیوٹر

انکی286 اننگوں میں 6437 بالوں پر 19.63 کی اوسط اور3 16.9 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ380 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے فی اوور6.95 رن دیئے ہیں جو اس قسم کے کرکٹ میں کافی اچھا کفائتی ریٹ ہے۔ انکی سب سے اچھی بالنگ 23 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے زمبابوے کے خلاف ایسٹ لندن میں 9 اکتوبر2018 کو انجام دی تھی۔

انکی دوسری سب سے اچھی بالنگ کارکردگی بھی بین الاقوامی ٹونٹی ٹونٹی میچ میں دیکھنے کو ملی تھی۔ جنوبی افریقہ کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 17 فروری 2017 کو وہ 24 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ دس مرتبہ ایک اننگ میں چار وکٹ لینے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کے پاس ہے۔انہوں نے 2006 سے اب تک سترہ مختلف ٹیموں کے لئے 508 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں جس میں وہ 31.08 کی اوسط سے10165 رن بنانے اور24.58 کی اوسط سے280وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جس کھلاڑی نے سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں وہ ڈیوڈ ملر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لئے 78 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے ڈیوڈ ملر نے پندرہ مختلف ٹیموں کے لئے 2008 سے اب تک319 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 34.50 کی اوسط کے ساتھ تیم سنچریوں کی مدد سے 6900 رن بنائے ہیں۔ البی مورکیل نے 2004اور2018 کے درمیان319 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے جبکہ ابراہم ڈی ویلیرس نے 2004 سے اب تک310 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں حصہ لیا ہے۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں