فوٹو پی سی بی

عمر اکمل کو عالمی ثالثی عدالت سے ریلیف مل گیا

عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے فکسنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی لگائی ہے جب کہ عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سناتے ہوئے ان کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

جب کہ پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی عمر اکمل کو 3 سال کی سنائی گئی سزا کو کم کرکے 18 ماہ کردیا تھا۔
کرکٹر عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا میں کمی کے لیے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے 2 دسمبر 2020 کو 7 گھنٹے کی طویل سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں