فوٹو پی سی بی

عمر اکمل کے لئے خوشخبری، سزا کم کر دی گئی

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔
انڈیپینڈنٹ ایڈجیو ڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سزا میں کمی کردی، عمرا کمل نے 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

مڈل آرڈر بیٹسمن کو 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کی پابندی عائدکی تھی۔
عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمئن نہیں، وکلاء سے مشاورت کے بعد پھراپیل کریں گے۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ شکر ادا کرتا ہوں کہ سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کےلیے اپیل کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے فیصلہ نہ آنے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی تھی ۔جس کے بعد عمراکمل کیلیے تین برس تک کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے، جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میران چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرادیا ہے جس کے مطابق عمر اکمل 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

عمر اکمل کے لئے خوشخبری، سزا کم کر دی گئی” ایک تبصرہ

  1. عمر اکمل کی سزا بڑھانی چاہیے۔ تاکہ آیندہ آنے والے کھلاڑیوں کو سبق ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں