فوٹو انگلینڈ کرکٹ

قوانین کی خلاف ورزی جوفرا آچر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

فوٹو جوفرا ٹیوٹر اکاونٹ

بائیو سیکیور قوانین کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹیوٹیر اکاونٹ پر اپنے اس عمل پر معافی مانگ لی ہے
اپنے بیان میں پیسر کا کہنا ہے کہ ان کی غلطی کی وجہ سے وہ خود، سب کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف مشکل میں پڑے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آرچر نے ایجز باؤل اور ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ کے درمیان سفر کر کے بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔

بورڈ نے وضاحت کی کہ فاسٹ باؤلر اپنے گھر کی جانب جاتے ہوئے راستے میں کہیں رکے تھے اور یہ حقیقت اس اسکواڈ کے اعلان ہونے کے بعد علم میں آئی۔

میچز میں شریک کھلاڑیوں اور عملے نے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس بھی پہنی ہوئی ہیں، کھلاڑی ہمیشہ کی طرح اکٹھا بس میں سفر کرنے کے بجائے انفرادی طور پر ساؤتھ ہیمپٹن سے مانچسٹر کا سفر کر رہے ہیں جس میں وہ شیڈول کے مطابق صرف کھانے کے لیے مخصوص مقام پر رک سکتے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم کو ان تبدیلیوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ اپنی حرکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے نقصانات کو قبول کرتا ہوں اور ان سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کو یہ جان کر برا لگا۔ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے کا بہت دکھ ہے، اس فعل سے دونوں ٹیموں کے لیے رسک پیدا ہونے پر شرمندہ ہوں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں
جوفرا اآچر انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے لیکن بدھ کی صبح انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کردئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں