آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

مانچسٹر ٹیسٹ:پاکستان جیتی بازی ہار گیا

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کرس ووکس اور جوز بٹلر نے سنچری شراکت بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

کھیل کے چوتھے روز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، انگلینڈ کو پہلی اننگز کے 107 رنز کے خسارے کی وجہ سے 277 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹسمینوں نے محتاط انداز اپنایا، رنز بنائے لیکن وکٹیں بھی گرتی رہیں، 117 رنز پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس مشکل صورتحال میں جوز بٹلر اور کرس ووکس نے چھٹی وکٹ کی شاندار شراکت میں 139 رنز بناکر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بٹلر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن کرس ووکس نے رنز بنانے کے سلسلے کو جاری رکھا اور 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کی اور حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

5 تبصرے “مانچسٹر ٹیسٹ:پاکستان جیتی بازی ہار گیا

  1. بلکل اآج کا میچ پاکستان کو جیت جانا چاہی تھا ۔ بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں اچھا کھیلا پیش نہیں کیا

    1. جیتا ہوا میچ ہار گئی پاکستانی ٹیم۔60% چانس تہا میچ جیتنےکا۔اگر دوسری اننگز میں سو یا ڈیڑہ سو رنز اور بناتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

  2. جیتا ہوا میچ ہار گئی پاکستانی ٹیم۔60% چانس تہا میچ جیتنےکا۔اگر دوسری اننگز میں سو یا ڈیڑہ سو رنز اور بناتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں