فوٹو انگلینڈ کرکٹ

مانچسٹر ٹیسٹ انگلینڈ کے نام

فوٹو انگلینڈ کرکٹ
فوٹو انگلینڈ کرکٹ

مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113رنز سے شکست دے دی جس کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی

 مانچسٹر میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوا تاہم پانچویں روز انگلینڈ نے کامیابی سمیٹ لی۔

اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 37 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور اسکور میں مزید 92 رنز کا اضافہ اور ایک وکٹ گنوا کر 129رنز پر ڈیکلیئر کردی۔

اوپنر بین اسٹوکس نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 78رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو وقفے وقفے سے اُن کی وکٹیں گرتی رہیں۔
س سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 469 رنز کے جواب میں 287 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 129 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تو اسٹوکس 78 رنز بنا کر کھیل رہے تھے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

جاز بٹلر صفر پر کیماروچ کی وکٹ بن گئے تھے، کراؤلی 11 اور کپتان جو روٹ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری ٹیم 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے اور بلیک ووڈ نے 55 رنز بنا کر میچ بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن دیگر بلے باز ان کا ساتھ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

کپتان جیسن ہولڈر نے 35 اور بریتھویٹ نے 12 رنز بنائے، ان کے علاوہ تمام بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور کرنے میں ناکام رہے۔

بلیک ووڈ اور بروکس کے درمیان 100 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی، جس کو اسٹوکس نے توڑ دیا.
میچ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر بین اسٹوکس کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں