
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جبکہ انگلینڈ کے جیت کے امکانات روشن ہوگئے۔
مانچسٹر میں جاری اس ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 399 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 10 کے اسکور پر 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کو سیریز جیتنے کے لیے 389 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس 8 وکٹیں موجود ہیں۔
مہمان ٹیم کے کریگ بریتھویٹ 2 اور شے ہوپ 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل
مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 137 رنز بنالئے۔ اس قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ، روری برنز، جوز بٹلر اور اسٹورٹ براڈ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اولی پوپ91 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ جوز بٹلر نے 67، اسٹیورٹ براڈ نے 62 اور روری برنز نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 4، شینن گیبریل اور روسٹن چیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر 137 رنز بنالئے تھے۔ کپتان جیسن ہولڈر 24 اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈاؤرچ 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈریسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں مڈل آڈر بٹسمین اولی پوپ نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلش بیٹنگ کو تباہی سے بچا لیا .
ہوم ٹیم نے پہلے دن کا اختتام چار وکٹوں پر 258 رنز کے ساتھ کیا تو اس میں جوز بٹلر اور روری برنز کی ففٹیز بھی شامل تھیں۔
سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کا فیلڈنگ میں اترنا اس وقت کارآمد محسوس ہوا جب کیمار روچ نے ڈومینک سبلی کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا جبکہ کپتان جو روٹ 17 رنز بنا کر روسٹن چیز کی براہ راست تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے ۔
بین اسٹوکس کو 20 رنز پر بولڈ کرکے کیمار روچ نے بڑا خطرہ ٹال دیا لیکن روری برنز نصف سنچری کی تکمیل میں کامیاب رہے جنہوں نے چار چوکوں سمیت 57 رنز بنا کر اپنی وکٹ روسٹن چیز کے حوالے کردی۔
اگرچہ 122 رنز پر چار وکٹیں گرا کر ویسٹ انڈین ٹیم کھیل پر حاوی تھی لیکن اولی پوپ اور جوز بٹلر نے پانچویں وکٹ پر 136 رنز کا اضافہ کرنے کے دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کرلیں اور ہوم ٹیم کھیل پر حکمران ہو گئی جس نے دن کے اختتام تک مجموعی اسکور چار وکٹوں پر 258 تک پہنچا دیا۔اولی پوپ 91 اور جوز بٹلر 56 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے دو جبکہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی لیکن اسپنر رہکیم کارنوال کارآمد ثابت نہیں ہوئے ۔