پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز محمد رضوان اور فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی اے کیٹگری میں شامل ہیں ہیں۔
اسی طرح کٹیگری بی میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
کٹیگری سی میں فخرزمان، فوادعالم، افتخاراحمد، عمادوسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں حیدرعلی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔