نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی ٹیم نے اعظم خان کی 88 رنز کی اننگز کی بدولت مضبوط ٹیم ناردرن پاکستان کو 25 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 25 میچ کا ٹاس ناردن کے کپتان عماد وسیم نے جیتا لیکن سندھ کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو ان کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوا۔

سندھ کے اوپنر خرم منظور اور شرجیل خان نے 19 رنز کی شراکت کی جبکہ دوسری وکٹ پر سعود شکیل نے شرجیل خان کا ساتھ دیا اور اسکور 55 رنز تک پہنچا دیا۔

خرم منظور اور شرجیل خان بالترتیب 13 اور 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جس کے بعد 67 کے اسکور پر سعود شکیل کی 25 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد اخلاق نے سنٹرل پنجاب کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید جگادی

اعظم خان نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سرفراز کے ساتھ چوتھے وکٹ پر ٹیم کا اسکور 197 رنز تک پہنچادیا اور وہ 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

سند نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے جو ٹورنامنٹ کا ایک بڑا اسکور تھا۔

سند نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے جو ٹورنامنٹ کا ایک بڑا اسکور تھا۔

ایک بڑے ہدف کے تعاقب ناردرن کے اوپنرز نے بھی 116 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

عمرامین 51 رنز بنا کر آوٗٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جس کے بعد 61 رنز بنانے والے دوسرے اوپنر ذیشان ملک بھی انور علی کی وکٹ بن گئے۔

آصف علی صرف ایک رن بناسکے تاہم نوجوان بلے باز حیدر علی اور شاداب خان نے بالترتیب 27 اور 26 رنز بنا ٹیم کو مشکلات سے دوچار ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔
ناردرن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنا سکی اور میچ 25 رنز سے ہار گئی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سندھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں