وراٹ کوہلی اور ابراہم ڈی ویلیرز کی دسویں سنچری رفاقت
سید پرویز قیصر
کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کے وراٹ کوہلی اور ابراہم ڈی دیلیرس نے تیسر ے وکٹ کی شراکت میں 48 بالوں پر پورے سو رن جوڑے۔
اس رفاقت کی وجہ سے رائل چیلنجرس بنگلور نے مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ پر 194 رن بنائے۔ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو اس نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ112 رن ہی بنانے دیئے جس کی وجہ سے اسے82 رن سے کامیابی ملی۔
وراٹ کوہلی اور ابراہم دی ویلیرس کی انڈیں پریمیر لیگ میں دسویں سو رن سے بڑی شراکت تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جوڑی نے انڈین پریمیر لیگ میں دس مرتبہ سنچری رفاقت کی ہے۔
ان دونوں نے ابھی تک تین ہزار سے زیادہ رن جوڑے ہیں کوئی اور جوڑی ایسا کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
وراٹ کوہلی اور ابراہم دی ویلیرس کو اندین پریمیر لیگ میں سب سے بڑی شراکت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری
ان دونوں بلے بازوں نے گجرات لائنس کے خلاف بنگلور میں 14 مئی2016 کو سولہ اوور میں 229 رن جوڑے تھے۔ وراٹ کوہلی نے94 منٹ میں 55 بالوں پرپانچ چوکوں اورآٹھ چھکوں کی مدد سے109 رن بنائے تھے جبکہ ابراہم ڈی ویلیرس 78 منٹ میں 52 بالوں پردس چوکوں اور بارہ چھکوں کی مدد سے129 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔
انڈین پریمیر لیگ میں یہ واحد اور ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرا موقع تھا جب ایک اننگ میں دو بلے باز سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔
ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں 10 مئی2015 کو کھیلے گئے میچ میں ابراہم ڈی ویلیرس اور وراٹ کوہلی نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 16.5 اوور میں علیحدہ وہوئے بغیر215 رن جوڑے تھے۔اس مرتبہ ابراہم ڈی ویلیرس تو سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ وراٹ کوہلی 99منٹ میں 50 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے82 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔
ابراہم ڈی ویلیرس نے82 منٹ میں 59 بالوں پر19 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر133 رن بنائے تھے۔ انڈین پریمیر لیگ میں یہ دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
انڈین پریمیر لیگ میں ابراہم ڈی ویلیرس اور وراٹ کوہلی نے پہلی سنچری رفاقت بنگلور میں 16 اپریل2013 کو کی تھی۔
دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف تیسرے وکٹ کی شراکت میں ان دونوں کھلاڑیوں نے12.3 اوور میں 103 رن جوڑے تھے۔ یہ میچ ٹائی رہا تھا اور سپر اوور میں رائل چیلنجرس بنگلور نے جیت درج کی تھی۔
بنگلور میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف12 اپریل2016 کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کا پہلا کھلاڑی 1.2 اوور میں چھ کے اسکور پر آوٹ ہوا تھا جس کے بعد ابراہم ڈی ویلیرس اور وراٹ کوہلی نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 14.3 اوور میں 157 رن کا اضافہ کیا تھا۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے یہ پانچویں سب سے بڑی شراکت ہے۔
2 تبصرے “وراٹ کوہلی اور ابراہم ڈی ویلیرز کی دسویں سنچری رفاقت”