سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم حریفوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی، مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کر دیا۔
We had a biggish game last weekend … Now time for the biggest game in World cricket … Can’t wait … #ENG #Aus Whoever wins avoids #Pakistan in the semis … #T20WorldCup
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) October 29, 2021
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔