وطن واپسی پر کھلاڑیوں کو میل جول محدود رکھنے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کووطن پہنچنےپرمیل ملاپ محدودرکھنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان اسکواڈ 9 جنوری کونیوزی لینڈ سےوطن واپسی کیلئے روانہ ہو گا جس کے لیے کھلاڑیوں نے رخت سفر باندھنا شروع کر دیا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈکوکوویڈ 19پروٹوکولزپربریفنگ دی گئی،پاکستان کرکٹ ٹیم کےڈاکٹرسہیل سلیم نےاسکواڈکوتفصیلی بریفنگ دی۔

کھلاڑیوں کودوران سفراورساوتھ افریقہ سے سیریز کےپروٹوکولزسےبھی آگاہ کیاگیا۔ کھلاڑیوں کےبائیوسیکیور ببل میں جانےسےپہلےگھروں میں دوباراورایک ٹیسٹ ببل سے پہلےہو گا۔

کھلاڑیوں کودوران سفرسختی سےپروٹوکولزپرعمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ سختی سے تاکید کی گئی کہ وطن واپسی پر سماجی میل جول ہرممکن طور پر محدود رکھا جائے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ میں پاکستانی اور کیوی کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی آمد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں