ٹونٹی ٹونٹی میں گیارہویں مرتبہ دونوں کپتانوں

ٹونٹی ٹونٹی میں گیارہویں مرتبہ دونوں کپتانوں کی نصف سنچریاں

سید پرویز قیصر سنئیر اسپورٹس جرنلسٹ نئی دہلی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں دونوں کپتانوں نے نصف سنچریاؓں اسکور کیں۔ اس قسم کے کرکٹ میں یہ گیارہواں موقع تھا جب دونوں کپتان پچاس سے بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٖفخر زمان کے ساتھ اننگ کی ابتدا کی اور55 منٹ میں 44 بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے56 رن بنائے جبکہ انگلینڈ کے کپتان ایون موریگن 45 منٹ میں 33 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے66 رن بنائے۔ انکی اس اننگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
کینیا اور نیدر لینڈ کے مابین ونڈ ہوئک میں 19 اپریل2013 کو کھیلے گئے ٹونٰٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا تھا جب دونوں کپتانوں نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس میچ میں نیدر لینڈ کے کپتان مائیکل سوارٹ نے55 بالوں پرچھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 89رن بنائے تھے۔ کینیا کے کپتان کولینس ابویا نے37 بالوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر75 رن بنائے تھے اور اپنی ٹیم کو پانچ وکٹ سے جیتانے میں کامیاب رہے تھے۔
ٓایڈنبرا میں 11 جولائی2015 میں کھیلے گئے میچ میں دونوں کپتانوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ نیدر لینڈ کے کپتان پیٹر بوررین نے 33 منٹ میں 28 بالوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رن بنائے تھے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے کپتان پرسٹن مومسین 48 منٹ میں 44 بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ اس میچ میں نیدر لینڈ نے32 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں معین علی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے پہلے مسلم کپتان

آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں 31 اگست 2015 کو کھیلے گئے میچ میں دونوں کپتانوں نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایوئین مورگن نے50 منٹ میں 39 بالوں پر تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 74 رن بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ 70 منٹ میں 53 بالوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 90 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں انگلینڈ نے چھ رن سء جیت درج کی تھی۔
موہالی میں جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے مابین 18ستمبر2019 کو کھیلے گئے میچ میں وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹ سے مات دی تھی۔ وراٹ کوہلی نے 66 منٹ میں 52 بالوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر72 رن بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کے کپتان کونٹین ڈی کوک نے37 بالوں پر 52 رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے مابین ممبئی میں 11 دسمبر2019 کو کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے29 بالوں پر چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر70 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو67 رن سے کامیابی دلائی۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے39 بالوں پرپانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے68 رن بنائے تھے۔ فیصل فیچرس

اپنا تبصرہ بھیجیں